سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(399) نماز میں کپڑوں کا پورا ہونا ضروری ہے

  • 2684
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1508

سوال

(399) نماز میں کپڑوں کا پورا ہونا ضروری ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے پاس قمیض، پائجامہ، کوٹ وغیرہ ہے گرمی کی وجہ سے ایک رومال اوڑھ کر اور پائجامہ پہن کر نماز پڑھاتا ہوں۔ نصف حصہ پیٹ کا اور ناف کے نیچے چار انگل اور کبھی دو انگلی کھلا رہتا ہے۔ ایسی حالت میں نماز ہوتی ہے یا نہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ستر کی جگہ کو ڈھانپ کر نماز پڑھے تو نماز ہو جائے گی، مگر افضل یہ ہے کہ کپڑے پہن کر نماز پڑھے، کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ عمل اسی پر رہا ہے۔ واللہ اعلم! (۲۰ دسمبر ۱۹۳۷ء، فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر ۱ ص ۳۳۳)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 197
محدث فتویٰ

تبصرے