سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سورۃ یس کی بارہ میں ضعیف حدیث

  • 26837
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-30
  • مشاہدات : 47

سوال

وہ کون سی سورۃ ہے جو قرآن مجید کا دل شمار ہوتی ہے ؟

الحمد للہ.

ایک حدیث میں یہ وارد ہے کہ سورۃ یس قرآن مجید کا دل ہے ، لیکن یہ حدیث ضعیف ہے ۔ دیکھیں علامہ البانی رحمہ اللہ کی کتاب سلسلۃ احادیث الضعیفۃ حدیث نمبر ( 169 ) ۔

اوراس میں توکوئ شک وشبہ نہیں کہ سورۃ یس ایک عظيم سورۃ ہے جس میں بہت ہی مؤثر قسم کے قصص اور اثربالغ رکھنے والی عبرتیں پائ جاتی ہیں لیکن اسے قرآن مجید کا دل کہنا کہیں بھی ثابت نہیں ہے ۔

ہم آپ کو اس بات پرداد دیتے ہیں کہ آپ اتنی کم عمری ( یعنی تیرہ برس کی عمر میں) کے باوجود اس قسم کے سوال کررہے ہیں جو کہ قابل صد تحسین ہے ، اللہ تعالی آپ کی غلطیوں کی اصلاح فرماۓ اور اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرماۓ آمین یا رب العالمین ۔

واللہ تعالی اعلم .

تبصرے