الحمد للہ.
میری رآۓ کے مطابق یہ عمل نا جائز ہے اورمیرے علم کے مطابق نہ ہی ایسا کام سلف سے منقول ہے ، اور انسان کوثواب تو اس سے حاصل ہوگا جو وہ خود پڑھے یا پھر جس قرآت سے استفادہ کے لۓ خاموشی اختیارکرے ۔
لیکن غیر کی قرآت جس کووہ سنے بھی نہ اس کا اجر تو اس کاملےگا جس نے اس کی تلاوت کی ، اوران لوگوں کا پڑھاہوا قرآن مجید ختم کرنا شمار نہیں کیا جاۓ گا بلکہ ہرایک نے ایک ایک پارہ پڑھا ہے تو ہرایک کو اس ایک پارے کا اجرو ثواب ملے گا ۔
ان لوگوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہۓ بلکہ ایک پڑھے اور باقی سنیں اور یا پھر ہر ایک اپنا قرآن مکمل ختم کرے اس میں دوسرے کا اعتبار نہ کرے ۔