سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(389) شادی میں خلاف شرع رسوم کرنے والے کے پیچھے نماز کا حکم

  • 2674
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 969

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سوال:… کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارہ میں کہ ایک لڑکے کے ماں باپ نے گانا سہرہ وغیرہ رسوم بدعت کے ساتھ شادی کی اس کے بعد وہ امام بنایا گیا وہ

امامت کے لائق ہے یا نہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سہرہ گانا بجانا مروجہ زمانہ ناجائز ہے ممنوع ہے ان امور کا مرتکب بدعتی یا فاسق ہے بشرطیکہ وہ خود بھی ان امور کا مجوز ہو اور اگر اوروں نے کیے اور اس نے ان کو منع کیا مگر وہ نہ مانے تو پھر وہ اس میں داخل نہیں گویا یہ اس کی کمزوری اور برائی ہے اور پھر وہ بھی بعد توبہ صادقہ و صحت عمل قابل امامت ہو سکتا ہے۔ بحکم حدیث مذکور
«اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَا ذَنْبِ لَہٗ»  (ابو سعید شرف الدین ناظم مدرسہ سعیدیہ دہلی)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 221۔222
محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ