حضرت بلال رضی اللہ عنہ مؤذن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی کی زندگی (خوراک و پوشاک)کس طرح بسر ہوتی تھی؟
حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بیت المال کے خزانچی تھے۔ ابن الجوزی اپنی کتاب تلقیح فہوم الاثر فی عیون التاریخ والیسر ص۶۱ میں حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ کے ترجمہ میں لکھتے ہیں۔ وکان خازناً علی بیت مالہٖ۔ پس ان کو خازن ہونے کی حیثیت سے بیت المال سے اس قدر ملتا رہا ہو گا، جس سے ان کا گذارہو جاتا ہو گا۔ غرض یہ کہ اذان کی تنخواہ نہیں ملتی تھی۔ (مولانا) عبید اللہ رحمانی، المحدث جلد نمبر۱ ش نمبر ۳)