سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(379) مسجد کے امام اور مؤذن کی تنخواہ کا شرعا کیا حکم ہے؟

  • 2664
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 2511

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 مسجد کے امام اور موذن جن کے بغیر مسجد کی خدمت ادا نہیں ہو سکتی، ان کو تنخواہ دینا لینا ازروئے شرع جائز ہے یا نہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امامت اور اذان پر ماہانہ تنخواہ لینا شرط کر کے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے زدیک ممنوع ہے۔
لَا یجوز الا ستیجار علی الاذان والحج وکذا الاحاجة وتعلیم القران والفقه والاصل ان کل طاعة یختص بھا المسلم لا یجوز الاستیجار علیہ عندنا (ہدایہ)
قال ابن المنذر  ثبت ان رسول اللّٰہ قال لعثمان بن ابی العاص واتخذوا مؤذناً لا یاخذ علی اذانہٖ اجراً واخرج ابن حبان عن یحیی الہکالی قال سمعت رجلا قال لا بن عمرانی لا حبك فی اللہ قال له ابن عمرانی لا بغضك فی اللہ فقال سبحان اللہ احبك فی اللہ وتبغضنی فی اللہ قال نمم انك تسئل عل ذالك اجراً وروی عن ابن مسعود انہ قال اربع لا یوخذ علیھن اجر الااذان و قرأة القران والقضاء۔  (نیل الاوطار صفحہ ۳۵۷ ج۱)
اور متاخرین حنیفہ و دیگر ائمہ کے نزدیک امامت اور اذان پر تنخواہ لینی جائز ہے۔
ویفتی الیوم بصحتھا لتعلیم القرآن والفقرا والامامة والاذان ویجیر المستاجر علی دفع ما قیل فیجب المسمی بعقد واجر المثل اذا لم یذکر مدة (در مختار)
میرے نزدیک راجح یہ ہے ک شرط اور طے کر کے ماہانہ مقرر تنخواہ لینا مکروہ ہے۔ ہاں اگر مؤذن یا امام کو بغیر شرط اور سوال کے بطریق اکرام کے کچھ دے دیا جائے تو اس کا قبول کرنا جائز اور بلا کراہت مباح و درست ہے۔  (مولانا) عبید اللہ رحمانی، شیخ الحدیث و مفتی مدرسہ ، المحدث جلد نمبر ۱، نمبر ۳)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 170
محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ