سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(377) بچہ اور بچی جب پیدا ہوں تو اس کے کان اذان دینے کا حکم کیا ہے؟

  • 2662
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1574

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 جب کسی کے ہاں بچہ یا بچی پیدا ہو تو کیا اُس کے کان میں اذان یکساں دی جائے گی، یا لڑکے کی الگ اور لڑکی کی اذان الگ ہو گی، ایک صاحب کہتے ہیں الگ الگ ہوتی ہے۔


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دونوں کی اذان میں کوئی فرق نہیں، دائیں کان میں اذان اور بائیں میں تکبیر کہنی چاہیے۔ یہی مسنون ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۸، ش نمبر ۳۷)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 169
محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ