ولد الزنا بچہ پیدا ہوا، اس کے کان میں اذان کہنا نیز اگر وہ مر جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا قانون شریعت میں جائز ہے یا نہیں؟
قصور زانی اور زانیہ کا ہے۔ بچہ بے گناہ ہے اس لیے اس کے کان میں اذان اور تکبیر کہی جائے گی۔ مر جائے تو جنازہ پڑھایا جائے گا۔ قبور اہل اسلام میں دفن بھی کیا جائے گا۔ (حافظ عبد القادر روپڑی، تنظیم اہل حدیث لاہور جلد نمبر ۲۱ ش نمبر ۱۹)