سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حدیث ( اسلام میں کوئ سیاحت نہیں ) صحیح نہیں ہے

  • 26510
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-04
  • مشاہدات : 29

سوال

مندرجہ ذیل حدیث کا درجہ کیا ہے ؟ (اسلام میں سیاحت نہیں ) ۔

الحمد للہ.


مصنف عبدالرزاق میں عن لیث عن طاؤس سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( اسلام میں نہ توسیاحت اور نہ ہی علیحدگی اور نہ ہی رہبانیت ہے ) ۔

علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے ضعیف الجامع ( 6287 ) میں اس حدیث کوضعیف قرار دیا ہے ۔

لیکن وہ حدیث صحیح ہے جسے امام ابوداود رحمہ اللہ تعالی نے ابوامامۃ رضی اللہ تعالی عنہ سے بیان فرمایا ہے کہ :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( میری امت کی سیروسیاحت جھاد ہے ) ۔

علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 2093 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

اوراللہ تعالی کے فرمان ( مسلمات مومنات قانتات تائبات عابدات سائحات ثیبات وابکارا ) التحریم ( 5 )میں سا‏ئحات کا معنی روزہ رکھنے والیاں ہے کیونکہ سائحات روزہ اورجھاد کے معنی میں شریعت میں استعمال ہوا ہے ۔

توآیت کا ترجمہ کچھ اس طرح ہوگا :

( اسلام اور ایمان لانے والیاں ، اللہ تعالی کے حضور جھکنےوالیاں ، توبہ کرنے والیاں ، عبادت بجا لانے والیاں ، روزے رکھنے والیاں ، بیوہ اور کنواریاں ) التحریم ( 5 ) ۔

واللہ تعالی اعلم .

تبصرے