سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ایک عیسائی کا سوال ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو کیوں پیدا کیا ؟

  • 26415
  • تاریخ اشاعت : 2024-09-18
  • مشاہدات : 74

سوال

سوال قرآن یا سنت کی روشنی میں ، اللہ تعالی نے انسان کو کیوں پیدا فرمایا؟

الحمد للہ.

اللہ تعالی نے جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت اور توحید اور اللہ تعالی کے حکموں کو ماننے اور اس کی منہیات سے بچنے کے لئے پیدا فرمایا ہے۔

فرمان باری تعالی ہے:

"اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے"

یعنی اس کی توحید بیان کرنے اور عبادت میں صرف اسے اکیلا ماننے کےلئے کسی اور کو نہیں، عبادت کے صحیح ہونے کی شرط یہ ہے کہ اللہ تعالی کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان اور ان کی اتباع کی جائے کیونکہ وہ نمونہ اور آئیڈیل اور قدوہ ہیں۔

فرمان باری تعالی ہے:

"یقینا تمہارے لئے رسول اللہ عمدہ نمونہ ہیں"۔

واللہ اعلم .

 

اسلام سوال وجواب

فتوی نمبر:11804

تبصرے