سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سلسلہ احادیث الصحیحہ اور صحیح الجامع الصغیر کی صحت

  • 264
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 6174

سوال

سلسلہ احادیث الصحیحہ اور صحیح الجامع الصغیر کی صحت

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سلسلہ احادیث الصحیحہ اور صحیح الجامع الصغیر میں تمام احادیث صحیح ہیں؟ جزاكم الله خيرا

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

سلسۃ الاحادیث الصحیحۃ اور صحیح الجامع الصغیر حسان وصحاح احادیث کا عظیم مجموعہ ہے اور یہ دونوں کتب علامہ البانی مرحوم رحمہ اللہ کی محنت شاقہ کا ثمر اوراحایث کی تحقیق وتخریج کا حسین مرقع ہیں۔ان کتب میں اغلب احایث حسن یا صحیح درجہ ہی کی ہیں ۔البتہ کچھ روایات کمزور ضعیف بھی ہیں،چنانچہ ان میں سے بعض روایات کی صحت سےعلامہ موصوف رحمہ اللہ  کااپنا رجوع بھی ثابت ہے،جس کی وضاحت تراجعات البانی میں دیکھی جاسکتی ہے اور کچھ روایات پر دیگر محققین کے تحفظات ہیں۔ المختصر ان کتب  میں ضعیف روایات کا وجود نہایت کم ہے اور حسن وصحیح روایات کی بہتات ہے،اس لیے مجموعی اعتبار سے یہ دونوں کتب نہایت مفید اورذخیرہ احادیث میں بیش قیمت اضافہ ہیں۔

وباللہ التوفیق

فتویٰ کمیٹی

تبصرے