سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(149) زکاۃ کے پیسے کے صحیح حقدار

  • 26378
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 932

سوال

(149) زکاۃ کے پیسے کے صحیح حقدار

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زکواۃ کا پیسہ متقی پرہیزگار کا حق ہے۔  یا ہر مسکین غریب کا  بہت روپیہ ہونے پر چند مساکین کو دینا چند کو  نہ دینا مساکین کی حق تلفی ہے یا نہیں۔ پڑوسی سید کو حق پڑوسی سمجھ کر زکواۃ دینا کیسا ہے۔ ؟ اور غریب لا چار ہندو کو دے سکتے ہیں۔ یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مصرف زکواۃ غریب مساکین ہیں۔ اس میں مومن کافرکی تمیز نہیں۔  إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ﴿٦٠سورة التوبة غریب سید کے ساتھ اورطرح سے سلوک کریں۔  زکواۃ ان پر حرام ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 245

محدث فتویٰ

تبصرے