السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کتنے مال پرزکواۃ واجب ہے۔ اور کس کو دینی چاہیے۔ مال تجارت میں زکواۃ کا کیاطریقہ ہے۔ نفع پر ہے یا راس المال پر مسجد یا مدرسہ میں خرچ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ (چراغ الدین از کلکتہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شرعی حساب میں آجکل تخمینا پچاس روپے کا ہے۔ مال تجارت میں بھی اصل مال میں فی سینکڑہ دو روپیہ آٹھ آنہ سال کی زکواۃ ہے جو علماء زکواۃ میں تملیک شرط کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک مسجد اور کنویں پر زکواۃ کا صرف کرنا جائز نہیں۔ جو علماء زکواۃ میں محض نفع رسانی مراد رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک مدرسہ اور مساجد میں زکواۃ کا لگانا جائز ہے۔ إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ﴿٦٠﴾سورة التوبة
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب