سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147) ہندو کے ہاتھ سے کھانا پکوا کر صدقہ کرنا

  • 26376
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 605

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلمان سال میں ایک مرتبہ اللہ کے نام پر غریبوں اور محتاجوں کو خواہ وہ ہندو ہوں یا مسلمان فرق نہ کرکے شاہی راستوں پربٹھلانا اور پتوں میں کھانا کھلواتا ہے۔ مذکورہ کھانا ایک ہندو سے تیار کرواتاہے۔  ایسا کھانا کھلوانا شرع میں جائز ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید اورحدیث شریف سے ثابت ہوتاہے۔ کہ زرہ جتنا بھی نیک کام ضائع نہیں جاتا حدیث میں فرمایا۔ في كل كبد رطب اجر یعنی ہر ایک جاندار کو آرام پہنچانے میں ثواب ہے۔ انسان کو سب جانداروں سے افضل ہے۔  خواہ کسی دین اور مذہب کا ہو آپﷺ کفاراور مشرکین کو بھی کھانا کھلایا کرتے تھے۔  بس اس نیت سے صورت مرقومہ میں کھانا کھلانا کار ثواب اور صدقہ ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 275

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ