سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(341) دیوبندی مذہب کس نے ایجاد کیا

  • 2626
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2901

سوال

(341) دیوبندی مذہب کس نے ایجاد کیا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سوال:… دیو بندی مذہب کس نے ایجاد کیا۔ اسی مذہب والے امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں۔ امام رفع یدین نہ کرے تو کیا مقتدی کر سکتا ہے۔


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دیو بندی دراصل سیدنا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مقلد ہیں یہ کوئی الگ اور نیا مسلک نہیں ہے دیو بند شہر (انڈیا) میں اب بھی دینی مدرسہ ہے جو طلباء وہاں سے فارغ ہوتے ہیں وہ فاضل کہلاتے ہیں جو لوگ دیو بند علماء کرام سے تعلق رکھتے ہیں دیو بندی کہلاتے ہیں یہ فرقہ خود کو حنفی سنی کہلاتا ہے ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ لینی چاہیے رفع یدین کرنی چاہیے اور آمین بھی اونچی کہہ لینی چاہیے امام کی اطاعت اس کے حسب حکم پیچھے پیچھے رکوع و وسجود وغیرہ کرنے میں ہے تلاوت ادعیہ تسبیحات بسا اوقات کچھ امام پڑھ رہا ہوتا ہے مقتدی کچھ پڑھتا ہے کیونکہ نماز میں کئی قسم کے اذکار مسنون ہیں۔

(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۱۵ شمارہ نمبر ۱۹)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 244۔245
محدث فتویٰ

تبصرے