سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(258) ہاتھ کے اشارہ سے سلام کہنے کا کیا حکم ہے؟

  • 26242
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 512

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ہاتھ کے اشارہ سے سلام کہنے کا کیا حکم ہے؟ (قاری)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اشارہ سے سلام کرنا جائز نہیں ۔سنت یہی ہے کہ داخل ہوتےہی زبان سے سلام کہاجائے۔ اشارہ سے سلام کرنا اس لیےجائز نہیں کہ اس میں بعض کفار سے مشابہت ہےاور اس لیے بھی کہ اسے اللہ تعالیٰ نے مشروع نہیں کیا۔

تاہم اگر کوئی شخص دورہونے کی وجہ سے کسی شخص کواشارہ سے بھی سلام کرے ،جسے وہ سمجھ سکے اور زبان سے بھی سلام کہے تواس میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ ایسی حدیث بھی آئی ہےجو اس پر دلالت کرتی ہے ۔ اس طرح جس شخص کو سلام کہا گیا ہے اگر وہ نماز میں مشغول ہو تووہ اشارہ سےجواب دےسکتا ہے۔ جیساکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سےیہ بات ثابت ہے ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 249

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ