سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(337) بریلیوں یا دیوبندیوں سے رشتہ کرنے کا حکم

  • 2622
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1702

سوال

(337) بریلیوں یا دیوبندیوں سے رشتہ کرنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دیو بندی۔ بریلوی امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟ کیا یہ مسلمان ہیں یا نہیں ان سے رشتہ کرنا چاہیے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ نسبتیں دیو بند اور بریلوی مدرسوں کی وجہ سے ہیں امامت کا تعلق اعمال صالحہ سے اور عقائد صالحہ سے ہے مستقل امام تو پن چھان کر انہیں صفات کا عامل منتخب کرنا چاہیے مجبوری اور عارضی اقتداء کے لیے اتنی تحقیق کی ضرورت نہیں ہوا کرتی نماز باجماعت ادا کر لینی چاہیے یہ لوگ اہل اسلام سے ہیں رشتہ ناطہ میں کوئی ہرج نہیں جو حق سے اعراض کرے حکمت بالغہ و موعظت حسنہ سے اسے تبلیغ کرتے رہنا چاہیے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۱۵ شمارہ نمبر ۲۰)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 243
محدث فتویٰ

تبصرے