السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سورت نساء میں در باب پردہ ﴿اَوْ نِسَآئِھِنَّ﴾ کا لفظ جو وارد ہے، اس سے کیا مراد ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سورہ نور رکوع (۴) اور سورہ احزاب رکوع (۷) میں جو ﴿نِسَآئِھِنَّ﴾ کا لفظ وارد ہے، اس سے مسلمان عورتیں مراد ہیں، یعنی مسلمان عورتیں اپنے پوشیدہ سنگار مسلمان عورتوں کو دکھائیں، نہ کہ کافر عورتوں کو، اسی طرح رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کو مسلمان عورتوں کے سامنے آنے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب