سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(08)کیا مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیرو کار مسلمان ہیں؟

  • 26173
  • تاریخ اشاعت : 2021-01-21
  • مشاہدات : 35

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیرو کار مسلمان ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں نے ان اوراق کو اول سے آخر تک پڑھا اور مرزا کے عقائد و مقالات کو اس کی اصل تصانیف میں بھی  دیکھا۔ میری رائے میں وہ ضرور اُن عقائد و مقالات کی نظر سے دجال و کذاب ہے اور پابندیِ اسلام و اہلِ سنت سے خارج ہے۔

 


[1]ان اوراق سے مراد وہ فتواے تکفیر ہے، جو شیخ الاسلام مولانا محمد حسین بٹالوی رحمہ اللہ  نے مرزا غلام قادیانی کے عقائد و نظریات کی بابت حضرت میاں صاحب نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ  کی خدمت میں پیش کیا اور میاں صاحب نے قرآن و سنت کے دلائل کی روشنی میں مرزائی عقائد کو الحاد و زندقہ قرار دیا۔ بعد ازاں مولانا بٹالوی رحمہ اللہ  نے مذکورہ فتوے پر ملک بھر کے دو صد علما کی تصدیقات حاصل کیں اور اسے شائع کیا۔ مرزا غلام قادیانی نے بھی اس فتوے کا اپنی کئی کتب میں ذکر کیا ہے، مثلاً دیکھیں: روحانی خزائن (۱۶/ ۴۳۸)

[2]دیکھیں: ’’پاک و ہند کے علماے اسلام کا اولین متفقہ فتوی‘‘ (ص: ۹۶) دار الدعوۃ السلفیہ لاہور۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:46

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ