السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وقتِ تلقین صوفیہ کرام مریدوں کو یہ تلقین کرتے ہیں کہ تم اپنے دل کے اندر خدا کا تصور کرو اور ضرب ’’ الله ، الله ‘‘ کا مارو، زبان کو جنبش نہ ہو۔ اس ترکیب سے دل ذاکر ہوجاتا ہے اور تجربہ سے بھی یہ بات دیکھی گئی ہے، پس شریعت سے اس بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو طریقہ اس سوال میں مذکور ہے، جہاں تک میں جانتا ہوں یہ کوئی اسلامی طریقہ نہیں ہے، بلکہ یہ طریقہ غیر ملت والوں سے ماخوذ ہے، جیسا کہ کتاب "بستان المذاہب"سے واضح ہوتا ہے۔ کسی آیت یا حدیث میں یہ طریقہ تلقین نہیں بتایا گیا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب