سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(280) کسی شخص کو بیماری کی حالت میں احتلام ہوا..الخ

  • 26160
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-15
  • مشاہدات : 453

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی شخص کو بیماری کی حالت میں احتلام ہوا۔ وہ شخص پنجوقتی نماز کا پابندہے۔ کی حال می نماز اسکی ترک نہ ہوئی ہے۔ اب حالت بیماری کی وجہ اگر وہ پانی سے غسل کرےتو اس کو تکلیف اور خطرہ ہے۔ ایسی حالت میں کیا وہ غسل کرے یا تیمم سے پاک ہو کر نماز ادا کرے۔ دونوں میں سے کونسی صورت اخیتار کر کے عمل کرے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قران مجید و حدیث شریف میں بیمار کو تیمم کی اجازت ہے۔ جب تک پانی استعمال نہ کر سکے صرف تیمم سے نماز پڑہ سکتا ہے

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 482

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ