کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عند الحنفیہ سب نبی کی توبہ مقبول ہوتی ہے یا نہیں۔بینواتوجروا۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ وابویوسف رحمۃ اللہ علیہ ومحمد رحمۃ اللہ علیہ وغیرہم من الفقہاء الحنفیۃ کے نزدیک سب نبی کی توبہ قبول ہوتی ہے۔اور ابن نخیم سے اشباہ ونظائر میں اور صاحب بزازیہ وغیرہ سے اس مسئلہ کی نقل میں خطا واقع ہوئی ہے: من شاء الاطلاع علیہ فلیراجع الی رد المختار حاشیہ الدرالمختار واللہ اعلم بالصواب حررہ السید شریف حسین عفی عنہ۔(سید محمد نذیر حسین)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب