کیا فرماتے ہیں علمائےدین اس مسئلہ میں کہ مرتد عن الاسلام کی توبہ قبول ہوتی ہے یا نہیں اور بعد توبہ کے مسلمان ہوتا ہے یا نہیں۔بینوا توجروا۔
مرتد عن الاسلام کی توبہ قبول ہوتی ہے اوربعد توبہ نصوح کے مسلمان ہوتا ہے:
"اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو کیسے ہدایت دے جنہوں نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا(الی قول) مگر جو لوگ اس کے بعد توبہ کرجائیں اور درست ہوجائیں تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے"
اس آیت سے مرتد عن الاسلام کی توبہ کا قبول ہونا اور بعدتوبہ نصوح کے اس کامسلمان ہونا صاف ظاہر ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم۔(سیدمحمد نذیر حسین)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب