سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(325) مسنون جمعہ پڑھ لینے کے بعد پھر ظہر پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟

  • 2610
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1559

سوال

(325) مسنون جمعہ پڑھ لینے کے بعد پھر ظہر پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 مسنون جمعہ پڑھ لینے کے بعد پھر ظہر پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اسے ظہر احتیاطی کہتے ہیں، اور یہ بدعت سیئہ ہے، جس کا اسلام میں نام و نشان نہیں ہے اسلام میں قرآن کریم سے شروع ہوا اور قرآن کریم نے صاف کہہ دیا۔
﴿اِذَا قَضَیْتَ الصَّلٰوة فَانْتِشِرُوْا فِی الْاَرْضِ﴾
’’نماز جمعہ ختم ہونے ہی حصول معاش وغیرہ کے لیے بکھر جایا کرو۔‘‘
لیجیے سب معاملہ سے چھٹی مل گئی۔ نماز پڑھوانے والا ہی نہیں پڑھنے دیتا، ہم خواہ مخواہ کیوں پڑھتے پھریں۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۱۲ شمارہ نمبر ۳)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 154
محدث فتویٰ

تبصرے