سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(3) وظیفہ کے طور پر کلمہ طیبہ پڑھنا

  • 26096
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2710

سوال

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ وظیفہ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔بینواتوجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وظیفہ مجموعہ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا ثابت نہیں ہے وظیفہ کے واسطے صرف لاالٰہ الااللہ ہے واللہ تعالیٰ اعلم حررہ السید ابوالحسن عفی عنہ۔(سید محمد نذیر حسین)

ہوالموفق:۔

بے شک ذکر وظیفہ کے لیے صرف لا الٰہ الا اللہ اور ذکر لا الٰہ الا اللہ کے ساتھ محمد رسول اللہ کا انضمام کسی روایت سے ثابت نہیں ہے۔

 رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"أَفْضَلُ الذِّكْرِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ الحَمْدُ لِلَّهِ"

( رواہ الترمذی وابن ماجہ )

"یعنی افضل ذکر "لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ " ہے اور افضل دعا "الحَمْدُ لِلَّهِ" ہے۔

روایت کیا اس حدیث کو ترمذی اور ابن ماجہ نے کذا فی للمشکواۃ وقال الحافظ فی الفتح صفحہ 76 جزو 26 وحدیث:

"أَفْضَلُ الذِّكْرِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ الحَمْدُ لِلَّهِ"

( رواہ الترمذی وابن ماجہ والحاکم)

اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:کہ موسیٰ  علیہ السلام  نے کہا:اے رب! مجھے کوئی ایسی شے بتادے کہ اس کے  ساتھ تجھ کو یادکروں اور دعاکروں ۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا :لا الٰہ الااللہ۔موسیٰ علیہ السلام  نے کہا:اے رب!اس کو تو تیرے تمام بندے کہتے ہیں میں ایسی شے چاہتا ہوں جس کو تو میرے لیے خاص کردے ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اگر ساتوں آسمان اور ان کے آباد کرنے والے میرے سوا اور ساتوں زمین ایک پلہ میں رکھی جائیں اور لا الٰہ الا اللہ کو ایک پلے میں رکھا جائے تو لاالٰہ الا اللہ والا پلہ جھک جائےگا۔اس حدیث کو بغوی نے روایت کیا ہے شرح السنہ میں ۔(کذا فی المشکوٰۃ وقال الحافظ فی الفتح صفحہ 77،۔جزو۔26)

"أبي سعيد الخدري عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «قال موسى: يا رب علمني شيئاً أذكرك وأدعوك به. قال: قل يا موسى لا إله إلا الله. قال: يا رب كل عبادك يقولون هذا. قال: يا موسى، لو أن السموات السبع وعامرهن غيري، والأرضين السبع في كفة، ولا إله الله في كفة، مالت بهن لا إله إلا الله». رواه ابن حبان، والحاكم وصححه"

واللہ تعالیٰ اعلم۔کتبہ محمد عبدالرحمان المبارکفوری عفااللہ عنہ۔

     ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی نذیریہ

جلد:2،کتاب الاذکار والدعوات والقراءۃ:صفحہ:3

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ