السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!
کیا بچے کا نام سبحان یا محمد سبحان رکھ سکتے ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں سبحان اللہ کی صفت ہے یہ نام نہیں رکھنا چاہئے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔ اگر لفظ سبحان کی اضافت لفظ جلالہ کی طرف نہ کی جائے جیسے سبحان اللہ تو یہ نام صرف سبحان یا محمد سبحان رکھنے میں بظاہر کوئی شرعی قباحت نظر نہیں آتی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابمحدث فتویٰ |