السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!
کیادوران تعلیم اُستاد کا اپنے سٹوڈنٹس کو جسمانی سزا دینا شرعا جائز ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ان کو سزا دینا شرعا جائز ہے۔ کیونکہ بعض بچے سزا کے بغیر توجہ نہیں کرتے ہیں۔ اس کی دلیل وہ حدیث مبارکہ ہے جس میں نبی کریمﷺ نے فرمایا: مُرُوا أَوْلَادَكُمْ بِالصَّلَاةِ وَهُمْ أَبْنَاءُ سَبْعِ سِنِينَ، وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا، وَهُمْ أَبْنَاءُ عَشْرٍ (ابو داؤد: 495، قال الالبانی حسن)تم اپنی اولاد کو نماز کا حکم دو سات سال کی عمر میں اور انہیں نماز نہ پڑھنے پر مارو دس سال کی عمر میں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے انہیں سزا دی جا سکتی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ سزا اصلاح کی غرض سے ہونی چاہئے استاد کا ذاتی انتقام نہ ہو اور بچے کی صحت اور عمر کو سامنے رکھ کر معتدل سزا دی جائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابمحدث فتویٰ |