سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(962) شیخ ثناء اللہ مدنی صاحب کے علم و تعلیم کے متعلق ایک سوال

  • 26077
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1048

سوال

(962) شیخ ثناء اللہ مدنی صاحب کے علم و تعلیم کے متعلق ایک سوال

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ نے مدینہ یونیورسٹی سے کب اور کس شعبہ میں سند ِ فراغت حاصل کی۔ نیز وہاں جامعہ میں اور یہاں پاکستان میں آپ کے مشہور اساتذہ کون کون سے ہیں؟ (محمد صدیق تلیاں۔سمندر کٹھ ضلع ایبٹ آباد) (۲۱ اگست ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں مدینہ یونیورسٹی سے ۱۹۶۸ء میں شریعت کالج سے امتیازی حیثیت سے فارغ ہوا۔ اس وقت یہ واحد کالج تھا، باقی سب بعد میں بنائے گئے۔ بعد میں ڈبل ایم اے کیا۔ میرے بہت سارے شیوخ ہیں۔ ان میں سے حافظ عبد اللہ محدث روپڑی۔ محدث گوندلوی۔ علامہ البانی، علامہ محمد الامین الشنقیطی صاحب تفسیر اضواء البیان۔ ڈاکٹر تقی الدین الہلالی رحمہ اللہ ، شیخ الحدیث مولانا محمد عبدہ الفلاح ، مولانا عبدالغفار حسن، علامہ الشیخ حماد الانصاری۔ علامہ قادربخش بہاول پوری وغیرھم۔

مکمل تفصیل میری کتاب ’’تذکرۃ الجہابذۃ الدرری‘‘ میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،ثناء اللہ مدنی سے چند سوالات:صفحہ:660

محدث فتویٰ

تبصرے