سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(940) انسان کی تخلیق مٹی سے یا پانی سے ؟

  • 26055
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 857

سوال

(940) انسان کی تخلیق مٹی سے یا پانی سے ؟

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآنِ مجید میں اﷲ تعالیٰ بعض جگہ فرماتا ہے کہ ہر جاندار کی پیدائش پانی کے ذریعے ہوئی۔ (سورۃ الانبیا: ۳۰) (سورۃ النور: ۴۵) انسان بھی جاندار ہے۔ اس لیے اس کی تخلیق بھی پانی سے ہوئی۔ جب کہ دوسری جگہ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے۔ (سورۃ المومنون: ۱۲) (سورۃ السجدہ: ۳۲)(ایم فاروق) ( ۹ مئی ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان نصوص کا مفہوم یہ ہے کہ اصلاً آدمی مٹی سے بنا ہے بعد میں منوی مادہ منتقل ہو گیا۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:648

محدث فتویٰ

تبصرے