سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(935) سیدنا یوسف کی بیوی کا نام کیا تھا؟

  • 26050
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 551

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سیدنا یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام کیا تھا؟ ہمارے ہاں ایک مولوی صاحب نے زلیخا نامی عورت کے سیدنا یوسف علیہ السلام کی بیوی ہونے کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ زانیہ ہے۔ کیا موصوف کا یہ کہنا درست ہے۔ مولوی صاحب کا کہنا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام آمس ناتھ تھا۔ حوالہ مولانا سلیمان منصورپوری رحمہ اللہ کی کتاب ’’الجمال والکمال‘‘ کا دیتے ہیں۔ اس کی وضاحت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔ (ابو حنظلہ محمد محمود علوی،ضلع اوکاڑہ) (۱۵ مئی ۱۹۹۸ئ)  (۲۰ مئی ۲۰۱۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واقعی قاضی سلیمان منصورپوری نے اپنی کتاب’’الجمال والکمال‘‘ میں بدلائل اس بات سے انکار کیا ہے کہ زلیخا حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی ہو۔ میرے خیال میں انھوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام راعیل ذکرکیا ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:643

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ