السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حضرت عیسیٰ علیہ السلام یا امام مہدی دونوں میں سے کون پہلے آئے گا اور حدیث نبوی میں اس بارے میں کیا ارشاد ہے؟(ساجد حفیظ، لاہور) (۸ جون ۱۹۹۰ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ مسئلہ مہدی پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’ وَ اَظُنُّ ظهوره قَبْلَ نزول عیسٰی بن مریم کَمَا دَلت علی ذالك الاحادیث ‘
’’یعنی میرا خیال ہے مہدی کا ظہور حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے پہلے ہو گا، جس طرح کہ کئی ایک احادیث اس بات پر دال ہیں۔‘‘ (بسط و تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ، النہایۃ ،ص:۲۷، تا ۳۳، اور عون المعبود،ج:۴،ص:۱۷۰)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب