سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(911) برتھ کنٹرول کے لیے عزل کرنا

  • 26026
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 664

سوال

(911) برتھ کنٹرول کے لیے عزل کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچوں کی اچھی تربیت کرنے کی وجہ سے برتھ کنٹرول کی کونسی صورت جائز ہے۔ اپریشن ، انجیکشن یا مرد کا عزل کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (۳۰ دسمبر۱۹۹۴ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اچھی تربیت سے مقصود اگر کم بچے ہیں ۔ تو یہ درست نہیں کیوںکہ احادیث میں تکثیر اولاد کی ترغیب ہے۔ بوقت ضرورت فعل عزل مع الکراہت درست ہے۔ دوسری ذکر کردہ صورتوں سے اقرب معلوم ہوتی ہے۔ عزل کی تعریف : ’النَّزْعُِ بَعْدَ الْإِیلَاجِ لِیُنْزِلَ خَارِجَ الْفَرْجِ‘(فتح الباری:۳۰۵/۹)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:622

محدث فتویٰ

تبصرے