سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(317) تراویح کی نماز ہو رہی ہو تو کیا عشاء کی نماز تراویح کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟

  • 2602
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1805

سوال

(317) تراویح کی نماز ہو رہی ہو تو کیا عشاء کی نماز تراویح کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 تراویح کی نماز کھڑی ہے ایک شخص آیا جس نے ابھی عشاء کے فرض پڑھنے ہیں کیا وہ تراویح میں مل جائے۔ یا فرض الگ پڑھ لے۔


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی دونوں صورتیں جائز ہیں اگر فرض الگ پڑھ لے تو بھی جائز ہے۔ کیونکہ جماعت فرضوں کی نہیں نفلوں کی ہو رہی ہے۔ اور فرض جماعت کے پاس الگ نفل یا سنت پڑھنا ممنوع ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ تراویح میں شامل ہو جائے اور جب امام چار تراویح کے بعد درمیانی وقفہ کرے تو وہ اس وقفہ میں اپنے فرض پڑھ لے۔
(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۵ شمارہ نمبر ۴۸)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 147
محدث فتویٰ

تبصرے