سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(891) بند کمرے میں پاؤں قبلہ رُخ کرنا

  • 26006
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 889

سوال

(891) بند کمرے میں پاؤں قبلہ رُخ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بندکمرے کے اندر قبلہ کی طرف پیر کرکے سویا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (خالد مصطفی ۔ ایس ایس ٹی گورنمنٹ نسیم ہائی سکول حاصلانوالہ تحصیل پھالیہ ضلع گجرات) (۴ ستمبر ۱۹۹۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سونے والے کمرے کے اندر ہو یا باہر۔ کسی حدیث میں قبلہ رُخ پاؤں کرنا منع نہیں آیا۔ البتہ طبعی احترام کا تقاضا یہ ہے کہ قبلہ کی طرف پاؤں کرنے سے احتراز کیا جائے۔ قرآنِ مجید میں ہے:

﴿ وَمَن يُعَظِّم شَعـٰئِرَ اللَّهِ فَإِنَّها مِن تَقوَى القُلوبِ ﴿٣٢﴾... سورة الحج

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:604

محدث فتویٰ

تبصرے