السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ شریعت نافذ کرتے ہیں، کیا رسول کو بھی اختیار ہے؟ جب کہ قرآن میں ہے:
﴿اَمْ لَهُمْ شُرَکٰٓؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّیْنِ﴾(الشورٰی:۲۱)
’’یعنی ایسا کرنا شرک ہے۔
جب کہ دوسری آیات و احادیث میں ہے کہ اللہ اور رسول نے فرض فرمایا۔ یا اگر مجھ کو لوگوں کی مشقت کا ڈر نہ ہو تا تو مسواک کرنا فرض قرار دیتا۔ اسی طرح تراویح کے متعلق بھی فرمایا۔ احادیث صحیح ہیں اور تضاد ظاہر ہے۔ وضاحت فرماکر ممنوع فرمادیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول بمعنی مرسل اس کو کہا جاتا جو دوسرے کے حکم کا پابند ہو۔ لہٰذا نبی یا رسول عام حالات میں جو چکھ وضاحت کرتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ہوتی ہے۔ قرآن میں ہے :﴿وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰی﴾(النجم:۳) شریعت مقرر کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے۔ مخلوق اس کے حکم کی پابند ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب