السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شائع شدہ اُردو قرآنی تفاسیر مثلاً(تفہیم القرآن، احسن التفاسیر، ماجدی ، ترجمان القرآن ) وغیرہ میں سے کونسی تفسیر زیادہ اصح اور مفید ہے؟ تاکہ اس سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔(محمد صدیق تلیاں۔سمندر کٹھ ضلع ایبٹ آباد) (۲۱ اگست ۱۹۹۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ بالا کتابیں فی الجملہ اچھی ہیں۔ سب کا مطالعہ کریں لیکن احسن التفاسیر کا خاص اہتمام کریں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب