السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سیدنا ایوب علیہ السلام کے زخمی جسم میں کیڑوں کا جو ذکر کیا جاتا ہے کیا یہ صحیح ہے؟ (ابوعبدالوہاب، خوشاب)(۱۲ اکتوبر ۲۰۰۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام چوں کہ ساری امت کے لیے سیرت وصورت کے اعتبار سے بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ اس لیے ان میں نفرت دلانے والی امراض کا پایا جانا ناممکن اور محال ہے بخلاف اعراض بشریہ کے۔ لہٰذا حضرت ایوب علیہ السلام کے جسم میں کیڑے پڑ جانے والا قصہ ناقابل اعتبار ہے۔ (ملاحظہ ہو حاشیہ تفسیر سعدی: ۵/ ۲۵۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب