سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(855) کیا اصحابِ کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا؟

  • 25970
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 820

سوال

(855) کیا اصحابِ کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگوں کو کہتے سنا گیا ہے کہ اصحابِ کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا۔ کیا یہ درست ہے؟ (سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات بلا اصل اور بے بنیاد ہے کہ اصحاب کہف کا کتا جنت میں جائے گا۔ کتاب و سنت میں اس کاکوئی استناد نہیں۔ البتہ رطب ویابس کے جامع مفسرین نے اس واقعہ کو ذکر کیا ہے۔ ملاحظہ ہو: تفسیر خازن (۳۰۲/۳) وغیرہ۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:584

محدث فتویٰ

تبصرے