سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(848) ’’باغ والوں‘‘ کے قصے کی اصل؟

  • 25963
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1449

سوال

(848) ’’باغ والوں‘‘ کے قصے کی اصل؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

’’باغ والوں نے والدین کو خرچ دینا بند کردیا تو اللہ نے ان کا باغ برباد کردیا‘‘ یہ قرآن مجید میں کس مقام پر مذکور ہے ؟ (سائل) (۴ جولائی ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصل واقعہ یوں نہیں ہے، بلکہ بعض سلف کے بقول اصل صورت ِ حال یہ ہے کہ والد کی وفات کے بعد اس کی اولاد نے فقراء و مساکین پر صدقہ کرنا بند کردیا تو اللہ نے بطورِ سزا ان سے مال چھین لیا۔ ملاحظہ ہو:تفسیر ابن کثیر:۵۲۳/۴۔ اور یہ واقعہ انتیسویں پارے کی ’’سورۃ القلم‘‘ میں ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:575

محدث فتویٰ

تبصرے