ایک آدمی جان بوجھ کر ڈاڑھی منڈواتا ہے ایسے آدمی کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟
یہ شخص فاسق ہے اور فاسق کو قصداً امام نہیں بنانا چاہیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اجعلوا ائمتکم خیارکم اگر وہ نماز پڑھا رہا ہو اور اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنے میں فتنہ کا خوف نہ ہو تو اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے اور اگر کوئی پڑھ لے تو اس کی نماز ہو جائے گی۔(محدث دہلی جلد نمبر۹ شمارہ نمبر ۱)