سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(830) آنکھوں کی پلکوں کے پٹھے پھڑکنے پر دم

  • 25945
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-09
  • مشاہدات : 1195

سوال

(830) آنکھوں کی پلکوں کے پٹھے پھڑکنے پر دم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے بوڑھے آنکھوں کی پلکوں کے پٹھوں کے پھڑکنے کے متعلق عجیب باتیں بتاتے ہیں۔ جب ڈاکٹر اسے آنکھ کی کمزوری لاعلاج اور مولوی دم درود والے اس کا دَم بھی نہیں بتاتے کیااس میں کوئی عمیق اشارہ حالاتِ آدم کے متعلق بھی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آنکھوں کی پلکوں کے پٹھوں کے پھڑکنے کا سب سے بہتر دم ’’سورۂ فاتحہ‘‘ پڑھ کر دَم کردیا جائے۔ باذن اللہ درست ہو جائے گا۔ دراصل یہ کمزوری جسمانی تغیرات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کا سب سے بہتر علاج خلوصِ نیت سے اللہ کی طرف رجوع ہے۔ اور ’’سورۂ فاتحہ‘‘ قرآن کے جملہ مضامین کا خلاصہ ہے جو اللہ سے لگاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:566

محدث فتویٰ

تبصرے