سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(826) بیٹے کی بیماری پر ستر دفعہ ’’سورۃ یٰسین‘‘ پڑھوانا؟

  • 25941
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1233

سوال

(826) بیٹے کی بیماری پر ستر دفعہ ’’سورۃ یٰسین‘‘ پڑھوانا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کا بیٹا سخت بیمار تھا۔ اس نے محلے کی تمام ہم مسلک عورتوں کو اکٹھا کرکے ’’سورۃ یٰسین‘‘ ستر ستر بار پڑھوا کر دعا منگوائی ہے کیا قرآن و حدیث میں اس کا کوئی جواز ہے؟۔ ( محمد نعیم شہزاد واپڈا بوائز سکول) (۹ جولائی ۱۹۹۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ طریقہ کتاب و سنت کی کسی نص سے ثابت نہیں ۔ بچے کی والدہ محترمہ کو خود ہی رب العزت کے حضور دعاء کرنی چاہیے تھی۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ حتمی و یقینی ہے۔

﴿ أُجيبُ دَعوَةَ الدّاعِ إِذا دَعانِ ...﴿١٨٦﴾... سورة البقرة

’’ جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔‘‘

نیز فرمایا:

﴿أَمَّن يُجيبُ المُضطَرَّ إِذا دَعاهُ وَيَكشِفُ السّوءَ ...﴿٦٢﴾... سورة النمل

’’ بھلا کون بے قرار کی التجاء قبول کرتا ہے جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے۔‘‘

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:565

محدث فتویٰ

تبصرے