السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محترمی و مکرمی شیخ الحدیث صاحب ۔
ایک پمفلٹ بعنوان’’ صرف ۱۵ منٹ میں ۹ قرآن پاک اور ایک ہزار آیات پڑھنے کا ثواب مل سکتا ہے‘‘ارسال خدمت ہے۔ جس میں کلام ِ حکیم کی کچھ سورتیں اور آیات درج ہیں۔ اس میں بحوالۂ احادیث بتایا گیا ہے کہ ان کی مجوزہ تلاوت سے مذکورہ ثواب مل سکتا ہے … یہ طریقہ عام ہونے سے خدشہ ہے کہ اکثر لوگ مکمل قرآنِ کریم کی تلاوت چھوڑ دیں گے۔ آپ سے اس مسئلے پر روشنی ڈالنے کی درخواست ہے۔(محمد اسلم رانا، شاہدرہ لاہور) ( ۱۳ جولائی ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکور دعویٰ بے بنیاد ہے ،شریعت اسلامیہ میں اس کی کوئی اصل نہیں،’’صحیح بخاری‘‘میں حدیث ہے کہ:
مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا هٰذَا مَا لَیْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ ‘(صحیح البخاری،بَابُ إِذَا اصْطَلَحُوا عَلَی صُلْحِ جَوْرٍ فَالصُّلْحُ مَرْدُودٌ،رقم:۲۶۹۷)
’’ یعنی جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب