السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسلمان گھروں میں’’اللہ‘‘، ’’محمد‘‘ بڑا سا لکھ کر لگایا ہوتا ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟ حصولِ برکت کے لیے قرآنی آیات لکھ کر دیواروں پر لگانے کا کیا حکم ہے یعنی اگر یہ کام دیواروں کو سجانے کے لیے نہ کیا گیا ہو؟(ہدایت الٰہی۔لاہور) (۲۷ ستمبر ۲۰۰۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
معزز اور مکرم چیزوں کی عزت دل میں ہونی چاہیے، دیواروں پر ان کو لکھ کر لگانا حدیث و سنت سے ثابت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب