سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(777) کاغذ کا وہ پرزہ جس پر اللہ تعالیٰ یا نبی کریمﷺکا نام مبارک لکھا ہو ، تلف کرنے کا طریقہ؟

  • 25892
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 677

سوال

(777) کاغذ کا وہ پرزہ جس پر اللہ تعالیٰ یا نبی کریمﷺکا نام مبارک لکھا ہو ، تلف کرنے کا طریقہ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کافی لوگوں سے سنا ہے کہ اگر اخبارات کتابوں یا رسالوں میں کسی جگہ بھی اللہ کا یا نبیﷺ کا نام آجائے تو اسے دیوار میں دبا دینا چاہیے یا پانی میں بہا دینا چاہیے یا جلا دینا چاہیے۔

کافی لوگوں سے سنا ہے کہ جلا دینے سے اللہ کا نام اڑ جاتا ہے کیا ضائع کرنے کے مذکورہ طریقے درست ہیں؟ (سائل ) (۱۴ جولائی ۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کاغذ کا پرزہ جس پر اللہ عزوجل کا اسم ہو یا نبیﷺ کا اسم گرامی ہو، اس کے ضیاع کی مذکورہ شکلوں سے کوئی بھی اختیار کی جا سکتی ہے، تاہم مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اسے دفن کردیا جائے یا پانی میں بہادیا جائے۔ اسم مبارک کے اڑنے کا مسئلہ بے بنیاد ہے، اس کی کوئی دلیل نہیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:542

محدث فتویٰ

تبصرے