زید مجرد زندگی بسر کرتا ہے اس کی عمر ساٹھ (۶۰) سال کی ہے اس کی شادی ہو ہی نہ سکی کیا اس کے پیچھے نماز جائز ہے؟ علم شریعت جانتا ہے۔
زید نکاح کا منکر نہیں ہے کوشش کے باوجود نکاح نہیں ہو سکا اس میں زید کا اپنا کوئی قصور نہیں ہے امامت کے شرعی اوصاف سے وہ متصف ہے تو اس کی امامت جائز ہے۔ ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب۔ (حررہ محمد صدیق سرگودہا، تنظیم اہل حدیث جلد نمبر ۲۱ شمارہ نمبر ۱۷)