السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اکثر تعلیمی اداروں میں یہ رائج ہو چکا ہے کہ استاد جب کلاس روم میں داخل ہوتا ہے ، تو بچے اس کے ادب میں کھڑے ہو جاتے ہیں، کیا یہ جائز ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔(محمد بلال کمبوہ آف کچا پکا) ( ۱۶ فروری ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بچوں کا اس طرح کھڑے ہونا ناجائز ہے ، حدیث میں ہے:
’مَنْ سَرَّهٗ اَنْ یَّتَمَثَّلَ لَهُ الرِّجَالُ فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهٗ مِنَ النَّارِ‘(سنن الترمذی،بَابُ مَا جَاء َ فِی کَرَاهِیَةِ قِیَامِ الرَّجُلِ لِلرَّجُلِ،رقم:،۲۷۵۵ سنن ابی داؤد،بَابٌ فِی قِیَامِ الرَّجُلِ لِلرَّجُلِ، رقم:۵۲۲۹)
’’جو شخص پسند کرتا ہے کہ لوگ اس کے احترام میں مجسمہ بنے کھڑے رہیں پس اسے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لینا چاہیے۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب