السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
معانقہ ایک سے زائد مرتبہ جائز ہے کہ نہیں؟ عام معروف طور پر تین دفعہ معانقہ کیا جاتا ہے۔(آپ کا بھائی سید طاہر عباس شاہ جوہر آباد خوشاب) (۳۱ جولائی ۱۹۹۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نفس معانقہ کی مشروعیت روایات و آثار سے ثابت ہے۔ اگرچہ امام مالک کے نزدیک مکروہ ہے لیکن راجح بات جواز ہے۔ البتہ معانقہ میں تکرار کسی حدیث میں میری نظر سے نہیں گزرا۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو:فتح الباری:۵۹/۱۱۔۶۰۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب