سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(711) مصافحہ ایک ہاتھ سے یاد دو ہاتھ سے؟

  • 25826
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 884

سوال

(711) مصافحہ ایک ہاتھ سے یاد دو ہاتھ سے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا افضل ہے یا دو سے؟ بعض حضرات کہتے ہیں کہ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا افضل ہے۔ دلیل دیتے ہیں۔ ابو معمر ابن مسعود کی روایت۔ بخاری باب المصافحة’عَلَّمَنِیْ النَّبِیُّ وَ کَفّی بَیْن کَفَّیْهِ‘ (سائل) (۶ جولائی ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جانبین سے مصافحہ صرف داہنے ہاتھوں سے ہونا چاہیے۔ ’’مسند احمد‘‘ میں عبد اللہ بن بسر کی روایت میں اس امر کی تصریح موجود ہے جب کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ  کی مذکورہ روایت میں مصافحہ مقصود نہیں۔ یہ تو صرف تعلیم وتعلم میں دلچسپی اور محض اہتمام کا اظہار تھا۔ جس طرح بڑے بزرگ ، چھوٹوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہیں۔

حنفی فقہاء نے بھی اس توجیہ کی بھرپور تائید کی ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو کتاب’(اَلمقالۃ الحسنی فی سنیۃ المصافحۃ بالید الیمنٰی) مؤلفہ علامہ عبدالرحمن مبارکپوری۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ مشارٌ الیہ حدیث ’بَابُ الْمُصَافَحَۃ‘ میں نہیں بلکہ ’بَابُ الْاَخذ بِالْیَدِ‘ میں ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:506

محدث فتویٰ

تبصرے