سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(710) مصافحہ ایک ہاتھ سے یا دونوں ہاتھوں سے؟

  • 25825
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 587

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سلام ایک ہاتھ کے ساتھ کرنا چاہیے یا دونوں ہاتھوں کے ساتھ۔ (سائل) (۱ جون ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مصافحہ صرف داہنے ہاتھ سے ہونا چاہیے۔ مسند امام احمد میں حدیث ہے، حضرت عبد اللہ بن بسر نے فرمایا:

’ تَرَوْنَ کَفّی هٰذَهِ فَأَشْهَدُ اِنِّیْ وَضَعْتُهَا عَلٰی کَفِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ سَلَّمَ اَلْحَدِیْث اِسْنَادُهُ صَحِیْحٌ ‘

یعنی میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے اس ہتھیلی کو محمدﷺ کی ہتھیلی پر رکھا تھا۔‘‘

اور ’’التمھید‘‘ ابن عبد البر کی روایت میں ’صَافَحْتُ بِهَا رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ سَلَّمَ ‘ کے الفاظ ہیں کہ اس ہتھیلی کے ساتھ میں نے رسول اللہﷺ سے مصافحہ کیا تھا۔ لفظ مصافحہ کا مفاد اور مفہوم بھی یہی ہے ۔ ملاحظہ ہو تاج العروس وغیرہ) مزید تفصیل کے لیے ’’المقالة الحسنیٰ‘‘ علامہ عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ ۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:505

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ